11 مئی، 2022، 3:00 PM

معلم اور استاد کی بہت بڑی قدر و منزلت / تمام انبیاء، اولیاء ،صلحاءاور ممتاز شخصیات استاد و معلم ہیں

معلم اور استاد کی بہت بڑی قدر و منزلت / تمام انبیاء، اولیاء ،صلحاءاور ممتاز شخصیات استاد و معلم ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے بعض اساتذہ اور معلمین کے ساتھ ملاقات میں معلم و استاد کی قدر و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تعلیم دینے کے لحاظ سے اللہ تعالی ، تمام انبیاء، اولیاء ،صلحاءاور ممتاز شخصیات استاد و معلم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے بعض اساتذہ اور معلمین کے ساتھ ملاقات میں معلم و استاد کی قدر و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تعلیم دینے کے لحاظ سے اللہ تعالی ، تمام انبیاء، اولیاء ،صلحاءاور ممتاز شخصیات استاد و معلم ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں اللہ تعالی علم و دانش عطا کرتا ہے علم دینے والا ہے لہذا اللہ تعالی بھی استاد اور معلم ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تمام مشائخ، علماء، دانشوراور ممتاز شخصیات جیسے استاد شہید مطہری بھی استاد اور معلم ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آنے والی نسلوں کی ہدایت ، تعلیم و تریب کو اساتذہ کے لئے باعث  فخر قرار دیتے ہوئے فرمایا:  اساتذہ سے ملاقات کا مقصد ان کے کردار کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر استاد کی قدر ومنزلت کو قائم اور برقرار رکھنا ہے تاکہ استاد اور اس کے خاندان دونوں کو اس کے کام پر فخر ہواور معاشرے میں بھی استاد کے کام کو فخر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تہذیب و تمدن کی تشکیل کے طویل المدتی ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انسانی وسائل کسی بھی تہذیب کا بنیادی ڈھانچہ ہوتے ہیں اور نئی اسلامی تہذیب کے بانی وہ نسل ہیں جو اس وقت اساتذہ کے ہاتھ میں ہے، اس نقطہ نظر سے بھی استاد کی قدر و منزلت اہمیت کی حامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس عظیم مقصد کے ساتھ اس نسل کو ایرانی اسلامی تشخص، مضبوط اور گہرے اعتقادات، خوداعتمادی، خود سازی سے آراستہ ہونا چاہیے اور مشرق و مغرب کی فرسودہ تہذیبوں کے بارے میں آگاہ اور باخـبر ہونا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اساتذہ کی زحمات اورکوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یقینی طور پرمطلوبہ صورت حال کے حصول کے لیے موجودہ مسائل و مشکلات کو  تدبر، تلاش و کوشش، جدوجہد اور صبر سے حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1910810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha