6 مئی، 2022، 5:49 AM

فلسطینی شہادت پسندوں کی تل ابیب کے قریب کارروائی/ 10 صہیونی ہلاک اور زخمی

فلسطینی شہادت پسندوں کی تل ابیب کے قریب کارروائی/ 10 صہیونی ہلاک اور زخمی

فلسطینی شہادت پسندوں نے کل رات تل ابیب کے قریب کارروائی کے دوران 10 صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہادت پسندوں نے کل رات  تل ابیب کے قریب کارروائی کے دوران 10 صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہادت پسندوں کی کارروائي میں 3 صہیونی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونیوں کے خلاف یہ کارروائي تل ابیب کے مشرق میں کفرسابا کے قریب العاد قصبہ میں کی گئي۔ اس کارروائي ميں زخمی ہونے والے بعض صہیونیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے تل ابیب میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

عبری اخبار ید یعوت کے مطابق صہیونیوں کے خلاف العاد علاقہ میں چند مقامات پر کارروائی کی گئي جس کے نتیجے میں 3 صہیونی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی بری فوج اور فضائیہ کے اہلکار ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ شہادت پسند فلسطینیوں کی تلاش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسجد الاقصی پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے جواب میں فلسطینیوں نے شہادت پسندانہ دفاعی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1910746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha