مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سویڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سویڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سویڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سویڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قرآن مجید کے بے حرمتی کے بارے میں سویڈن حکومت کو جواب دینے پڑےگا سعید خطیب زادہ نے کہا کہ آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔
آپ کا تبصرہ