15 اپریل، 2022، 3:07 PM

خطیب جمعہ کی عہدے اور ذمہ داریاں مستحق افراد کو تفویض کرنے پر تاکید

خطیب جمعہ کی عہدے اور ذمہ داریاں مستحق افراد کو تفویض کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عہدوں اور ذمہ داریوں کو سب سے زیادہ مستحق افراد کو تفویض کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین میں اعلی عہدوں کو تفویض کرنے کا اصلی معیار تقوی، انصاف اور لیاقت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں روزہ دار نمازیوں نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے عہدوں اور ذمہ داریوں کو سب سے زیادہ مستحق افراد کو تفویض کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین میں اعلی عہدوں کو تفویض کرنے کا اصلی معیار تقوی، انصاف اور لیاقت ہے۔

خطیب جمعہ نے ایران کی مسلح افواج کو خطے میں امن و سلامتی اور قدرت و طاقت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے مسلط کردہ جنگ کے دوران کئی ہزار کلو میٹر زمین آزاد کی اور گذشتہ تین دہائیوں سے ایران کی مسلح افواج خطے میں سلامتی اور قدرت کا مظہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ علم و دانش اسلامی نظام کے اصلی رکن ہیں ، علم و دانش کے ذریعہ ملک کو طاقت اور قدرت نصیب ہوتی ہے اور حضرت علی علیہ السلام نے بھی اس سلسلے میں فرمایا: " علم و دانش سے قدرت اور عزت حاصل ہوتی ہے" ۔

ابو ترابی فرد  نے کہا کہ قرآن مجید اور نہج البلاغہ علم و دانش کامدرسہ ہیں۔ علم و دانش حکمرانی اور قدرت کا سنگ میل ہیں۔

تہران کے عارضی خطیب جمعہ نے علم و دانش کو دولت اور ثروت کا بھی سرچمشہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل  آج 4 لاکھ  افراد آج علم محور کمپنیوں میں مشغول اور مصروف ہیں۔ دانشوروں کی تربیت آسان کام نہیں۔ اس سلسلے میں جد وجہد اور تلاش و کوشش کی سخت ضرورت ہے۔ علم و دانش کے ذریعہ معاشی مشکلات پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے اور بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

News Code 1910510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha