6 اپریل، 2022، 10:38 AM

کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزکے آپریشن اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزکے آپریشن اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے 2  افراد کوپلوامہ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ بھارتی فورسزنے  ہلاک ہونےو الے دو افراد  کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

بھارتی فورسزنے پلوامہ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔

News ID 1910401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha