5 اپریل، 2022، 7:22 PM

بھارت کی معمر خاتون نے اپنی تمام جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

بھارت کی معمر خاتون نے اپنی تمام جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک 78 سالہ معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک 78 سالہ معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی۔  اطلاعات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی پشپا مونجیال نے ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے نام منتقل کرنے کی وصیت جمع کرادی۔

معمر خاتون کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اپنے آباء کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے تو اپنی جانیں تک اس ملک کے لیے قربان کردیں۔

ضعیف خاتون پشپا مونجیال کا مزید کہنا تھا کہ وہ راہول گاندھی کے نظریات اور خیالات سے کافی متاثر ہیں، وہ بھی ملک کی خاطر لڑ رہا ہے اسی وجہ سے اپنی جائیداد ان کے نام کی ہے تاکہ اس کا درست استعمال ہوسکے۔

پشپا مونجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔ خاتون کی جائیداد 10 لاکھ بھارتی روپے نقد اور 10 تولہ سونا ہے۔

News ID 1910397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha