23 مارچ، 2022، 6:19 PM

طالبان نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کا اپنا حکم واپس لے لیا

طالبان نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کا اپنا حکم واپس لے لیا

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے طالبات کیلئے آج سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا،آج صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے طالبات کیلئے آج سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا،آج صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون، افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کےہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کےامدادی مشن نے گرلز ہائی اسکولوں کی بندش کی مذمت کی ہے۔ قطر میں موجود امریکی ناظم الامور برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گرلز ہائی اسکولوں کی بندش مایوس کن ہے، طالبان کی یقین دہانیوں اور بیانات متصادم ہیں۔ اس سے قبل طالبان کی وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے تمام ہائی اسکول آج سے کھولنے کااعلان کیاتھا۔

News ID 1910253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha