22 مارچ، 2022، 2:54 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام  ارسال کیا ہے۔  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر سخت افسوس ہوا۔ جو لوگ اس انقلابی عالم دین کے تقوی، نفس کی پاکیزگي اور انتھک مجاہدت سے واقف ہیں، ان کے لیے ان کی جدائی، ایک تلخ اور غم انگیز نقصان ہے۔ انھوں نے علمی و تحقیقی ،اخلاقی اور سیاسی  میدانوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ میں انھیں دسیوں سال سے جانتا ہوں اور میں نے ان میں ہمیشہ  نیکی ، بھلائی، تقوی اور پرہیزگاری کو مشاہدہ کیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر رحمت و مغفرت نازل فرمائے ۔ میں ان کے اہلخانہ، شاگردوں اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News ID 1910239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha