سعودی عرب کا 2 سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے  2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکام کے مطابق حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائےگا۔

News Code 1910237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =