مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ اور کینیڈا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائيڈن اور کینیڈا کے وویر اعظم جسٹن ٹروڈو سمیت اعلی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس نے جسٹن ٹروڈو، جوبائیڈن اور دیگر امریکی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کی اور موجودہ اثاثے بھی منجمد کردیئے۔ روسی پابندی کے شکار ہونے والوں کی فہرست میں امریکی وزیر دفاع لیوڈ آسٹن، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی" سی آئی اے" کے چیف ولیم برنس اور قومی سلامتی کے میشر جیک سولیون سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک نے ماسکو حکومت پر پابندیاں عائد کیں جس کے جواب میں روسی حکومت نے مذکورہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر اور سابق سکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن بھی روسی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عنقریب فوجی افسران، کاروباری حضرات اور صحافیوں پر بھی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ