7 مارچ، 2022، 1:32 PM

پشاور میں شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات

پشاور میں شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات

پاکستان کے شہر پشاور میں قصہ خوانی بازار کی شیعہ جامع مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں قصہ خوانی بازار کی شیعہ جامع مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہونے والے دھماکےمیں ملوٹ نیٹ ورک کے خلاف مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہیں، سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن کی 4 ٹیمیں مختلف قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر انٹیلیجنس کوآڈینیشن ٹیمیں بھی واقعہ میں ملوٹ سہولت کاروں اور معاونت کاروں کے نیٹ ورک کے لیے کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ اور کی شناخت ہوگئی ہے، جس کے مطابق خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ نامی تھی اور وہ نام بدلتا رہتا تھا۔ جب کہ خودکش بمبار کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی ہے، مبینہ دہشت گرد اور ملزم کا تعلق جمرود خیبر ضلع سے بتایا جاتا ہے، نیٹ ورک سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے قبائلی اضلاع میں کوشش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خود کش بمبار اور سہولت کار کو جائے وقوعہ تک پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کا انٹرویو بھی مکمل کر لیا ہے، رکشے ڈرائیور سے تفتیش کے بعد شہر کے دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں۔

News ID 1910082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha