27 فروری، 2022، 3:35 PM

بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک جاری

بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک جاری

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پرکالج سے باہر نکال دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پرکالج سے باہر نکال دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔

ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج کے پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔

کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔

News ID 1909994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 17:08 - 2022/02/27
      0 0
      ان ظالم آر ایس ایس کی حکومت کا خاتمہ جلد از جلد ہونا چاہئے تبھی یہاں کے مسلمانوں کو اسلام سے نفرت کرنے والوں سے نجات مل سکے گی۔ اللہ ہماری حالت پر رحم کرے اور ہمارے لئے کوئی مددگار بھیج دے۔