مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے لئے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا۔ خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔ بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
بھارت کی ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔
News ID 1909951
آپ کا تبصرہ