مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے تہران سے ویانا واپسی کے بعد باقی ماندہ موضوعات کے بارے میں مکتوب تجازیز پیش کی ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ مختلف موضوعات کے تحت عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ ہمارے اصولی اور بنیادی مطالبات میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی کلیدی اور بنیادی مسائل باقی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کے ایران کے وزیر خآرجہ نے بھی اعلان کیا ہے ہم ایرانی عوام کے حقوق کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پرامن ایٹمی پروگرام ایرانی عوام کا حق ہے اور اس حق کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل چند موارد کو عملی جامہ پہنا دے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں ہم مذاکرات کے آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ہمیں معاہدے کے استمرار کے لئے ٹھوس ضمانت کی ضرورت ہے۔ ویانا میں ایرانی مذاکراتکار سنجیدگي کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں، کافی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی طویل سفر بھی باقی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کو ثمر بخش بنانے کے لئے سنجیدگی اور مذاکرات کا استمرار ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قرض کی ادائیگی کے سلسلے میں جنوبی کوریا اور برطانیہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ