6 فروری، 2022، 4:52 PM

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اچھا پلیٹ فارم موجود

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا  اچھا پلیٹ فارم  موجود

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی ، تجارتی ، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون کا ایک اچھا پلیٹ فارم موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے تہران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی ، تجارتی ، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون کا ایک اچھا پلیٹ فارم موجود ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے سرحدی مارکیٹوں کی توسیع پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سرحدی مارکیٹیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے سلسلے میں مناسب پلیٹ فارم ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام کو مناسب اقدام انجام دینے چاہییں۔احمد وحیدی نے ایران کی بندرگاہ گواتر اور پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پربھی تاکید کی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے افغان مہاجرین کو تین ملکوں ایران ، پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں افغانستان میں ایسے شرائط فراہم کرنے چاہییں تاکہ کم لوگ وہاں سے ہجرت کریں۔

پاکستان سفیر نے بھی اس ملاقات میں ایرانی وزير داخلہ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ رحیم حیات قریشی نے کہا کہ گواتر اور گوادر بندرگاہیں اقتصادی اور تجارتی میدان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جو اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے خطے کے لئے اہم اور مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

News ID 1909755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha