4 فروری، 2022، 3:25 PM

عشرہ فجر دراصل انقلاب اسلامی کا لازوال ذخیرہ/ عشرہ فجرمانند عاشورا اور غدیر

عشرہ فجر دراصل انقلاب اسلامی کا لازوال ذخیرہ/ عشرہ فجرمانند عاشورا اور غدیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے لازوال ذخيرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ فجر در حقیقت عاشورا اور غدید کی مانند لازوال ذخیرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے لازوال ذخيرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ فجر بھی عاشورا اور غدید کی مانند لازوال ذخیرہ ہے۔ عشرہ فجر کو بھی غدیر اور عاشورا کی طرح ہر سال عقیدت اور احترام کے ساتھ منانا چاہیے۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ ہمارا انقلاب بے مثال انقلاب ہے انقلاب یعنی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے نور خدا کبھی خاموش نہیں ہوتا ، انقلاب اسلامی کو بھی حضرت امام خمینی (رہ) نے انفجار نور سے تعبیر کیا ہے ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا میں عظیم تبدیلی پیدا کی ، عالمی سطح پر انقلاب اسلامی نے اپنے اچھے اور مثـت اثرات مرتب کئے ہیں۔ اسلام کی روشنی میں دنیا کے سامنے نیا نظام پش کیا ہے جس میں عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے تمام پہلو شامل ہیں ۔ انقلاب اسلامی  امام زمانہ (عج) کی حکومت کی راہیں ہموار کررہا ہے اور یہ انقلاب اس عالمی اور جہانی انقلاب کا پیش خیمہ اور مقدمہ ہے جس کی قیادت حجت خدا اور خلیفہ رسول (ص) کریں گے۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ اسلام ایسا دین ہے جو محبت اور ایمان کے ساتھ واحد معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے جس کی بنیاد عدل و انصاف پر استوار ہے۔

خطیب جمعہ نے حضرت امام خمینی (رہ) کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)  نے امریکہ اور شاہ کا مقابلہ کرنے سے قبل اپنے نفس کے ساتھ مقابلہ کیا  اور وہ آخری سانس تک اپنے نفس سےغافل نہیں رہے۔ انھو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے، دوسروں کا محاسبہ کرنے اور جائزہ لینے سے قبل اپنا محاسبہ اور اپنا جائزہ لینا چاہیے۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت ایسی تھی کہ نہ ان پر خوف و ہراس طاری ہوتا تھا اور نہ ان میں غرور اور تکبر پایا جاتا تھا۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو عوام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ خطیب جمعہ نے صدر رئیسی کی جد وجہد اور تلاش وکوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی حقیقی معنی میں عوام کو درپیش  مشکلات حل کرنے کی تلاش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ شب روز اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ایران آج انقلاب اسلامی کی بدولت استقلال، آزادی اور پیشرفت و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ ایران نے روس و چین کی دو بڑی طاقتوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران، انقلاب اسلامی کی بدولت  دنیا کی ایک عظیم طاقت بن گيا ہے۔ ایران کی پیشرفت اور رترقی کو روکنے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے تمام  سازشیں ، کوششیں اورشوم منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔ ایران قوت اور استحکام کے ساتھ آگے کی سمت رواں دواں ہے۔

News ID 1909732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha