مہر خبررساں ایجنسی نے بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گینٹزبحرین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے بحرین کے وزير دفاع عبداللہ بن حسن النعیمی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عرب حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ آشکارا خیانت اور غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ اسرائيلی حکام کے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے دورے جاری ہیں ۔ اس سے قبل اسرائيل کے صدر اسحاق ہرتزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔
ادھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیلی غاصب حکومت کے حکام کے امارات اور بحرین کے دوروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور بحرین نے غاصب صہیونی حکام کا استقبال کرکے بیت المقدس ، اسلام اور مسلمانوں کی توہین کی ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان اور خاص طور پر فلسطینی مسلمان، عرب حکمرانوں کی خیانت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ