31 جنوری، 2022، 11:09 AM

امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5 ہزار پروازیں منسوخ

امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5 ہزار پروازیں منسوخ

امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں نیویارک، بوسٹن اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں  نیویارک، بوسٹن اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ طوفان کی صورتحال کے باعث پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔  طوفان کی وجہ سے شکاگو ایئرپورٹ پر چائنا ایئر لائنز کا کارگو جہاز رن وے پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ امریکہ کے کئی شہروں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

News ID 1909682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha