مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ صرف ایک شخص زندہ ملا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈز کے مطابق ماہی گیروں کو فورٹ پیئرس شہر کے ساحل سے 72 کلومیٹر دور سمندر میں الٹی ہوئی کشتی نظر آئی جس سے ایک شخص چمٹا ہوا تھا۔ اسے بچایا گیا تو پتہ چلا کہ کشتی پر 39 افراد سوار تھے جو کیربین ملک بہاماس سے غیر قانونی طور پر امریکہ جانے کےلیے کشتی میں سوار ہوئے تھے لیکن سمندر میں خراب موسم کا شکار ہوگئے۔
بہاماس اور فلوریڈا کے درمیان کشتی کا سفر تقریبا 4 گھنٹے کا ہے۔ امریکی حکام نے اسے انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے اور کوسٹ گارڈز کا عملہ ڈوبنے والوں کو تلاش کر رہا ہے۔ زندہ بچنے والے شخص نے بتایا کہ کسی بھی مسافر نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔
آپ کا تبصرہ