امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ/ 7 اہلکار زخمی

امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی بحریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیڑے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیڑے پرلینڈ کررہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی بحری بیڑا ساؤتھ چائنا سمندرمیں موجود ہے۔

News Code 1909618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =