مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنرچوہدری سرور نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مرحومہ بے نظیربھٹو، نوازشریف اور عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان اور ماضی کے دو وزرائے اعظم کو عہدہ دلوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے۔ چوہدری سرور نے دعویٰ کیا کہ انیس سو ننانوے میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ، برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا جبکہ پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ شریف برادران برطانیہ جائیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر لڑائی نہ ہوتی تو مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہیں کرتا اور پارٹی کا حصہ رہتا۔
آپ کا تبصرہ