مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے یورپی یونین کے رابطہ کار انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری رہے اور مذاکرات کا سلسلہ کسی نتیجے تک پہنچنے کے لئے جاری رہے گا۔ ایران اپنے منطقی اور اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں امریکہ کی تمام ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے یورپی یونین کے رابطہ کارانریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1909591
آپ کا تبصرہ