22 جنوری، 2022، 9:33 AM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنانے کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ کا پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنانے کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتِ حال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔ بہادر قبائلیوں سمیت پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے بہایا گیا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

News ID 1909580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha