19 جنوری، 2022، 9:53 AM

صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے

صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلی وفد کو ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے ايئر پورٹ سے الوداع کیا۔ صدر رئیسی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئیسی کے دورہ ماسکو کے دوران ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ صدر رئیسی جمعرات کے دن روس کی ڈوما کے نمائندوں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ، وزیر تیل اور وزیر خزانہ اس سفر میں ایرانی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ ماسکو بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

News Code 1909546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha