9 جنوری، 2022، 10:55 PM

امیر خان متقی کی ایران میں مثبت ملاقاتیں / ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں

امیر خان متقی کی ایران میں مثبت ملاقاتیں / ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں

افغان طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ تہران کو مثبت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران میں ہماری مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ تہران کو مثبت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران میں ہماری مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

امیر خان متقی نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ تجارت، تیل اور حمل و نقل کے بارے میں مذاکرات مثبت رہے ہیں۔ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔مہر کی رپورٹ کے مطابق طالبان کےعبوری وزیر خارجہ کل رات تہران پہنچے تھے جہاں انھوں نے ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایران افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور افغانستان میں جماع حکومت تشکیل دینےکا خواہاں ہے۔

News Code 1909448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha