مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے عوام کے 19 دیماہ 57 شمسی کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:19 دیماہ میں قم کے عوام کا قیام سلسلہ وار تحریکوں کا سرچشمہ بن گیا جو بعد میں انقلاب اسلامی کی کامیابی پر منتج ہوا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 دیماہ کی مناسبت سے ٹی وی اور ریڈیو چینلوں پر براہ راست عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے قم کے عوام کے ساتھ حضوری ملاقات سے محروم ہیں۔ قم کے عوام کے تمام طبقات پر درود و سلام بھیجتا ہوں اور ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتا ہوں۔ بہت سے تاریخی واقعات گہرے مضامین پر مشتمل ہوتے ہیں جو آئندہ نسلوں کو اہم پیغامات منتقل کرتے ہیں۔ ان تاریخی حوادث کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ 19 دیماہ کا واقعہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کا سبب بن گيا۔ قم کے عوام کا قیام ان کی گہری دینی نگاہ کا مظہر ہے۔ 19 دیماہ کے واقعہ کو 43 سال بیت گئے ہیں اور انقلاب اسلامی مختلف نشیب و فراز سے ہوتا ہوا یہا ں تک پہنچا ہے۔ صرف ماضی پر نظر نہیں رکھنی چاہیے بلکہ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ہم اس وقت وسط راہ میں ہیں اور ہمیں مستقبل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا چاہیے۔ ایرانی عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت شہید سلیمانی کے جنازہ کی تشییع سے معلوم ہوتی ہے۔ آج ملک کے مؤمن اور انقلابی جوان انقلاب اسلامی کے اہداف کی سمت رواں دواں ہیں۔
آپ کا تبصرہ