قزاقستان کے سابق سکیورٹی چیف کو گرفتارکرلیا گیا

قزاقستان کے سابق سکیورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  قزاقستان کے سابق سکیورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قزاقستان کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کریم میسیموف  کوغداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق سکیورٹی چیف کو ملک میں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔بیان کے مطابق سابق سکیورٹی چیف کے خلاف غداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ قزاقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔ ہنگاموں اورپولیس کی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1909435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =