مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شہید حاج قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر یکم جنوری سے 7 جنوری تک ہفتہ مدافعین ولایت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر غیور جوان قاسم سلیمانی ہے۔ آئی ایس او پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت خطے سے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلاء کی بنیاد بن گئی۔
آئی ایس او کا کہنا ہے کہ ہم استعمار کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر غیور جوان اور بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے۔ شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان بھر سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کرنے کا اہتمام کیا گيا ہے جن میں شہید سلیمانی کی گرانقدرخدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بروز جمعہ 3 جنوری کو بغداد ایئر پورٹ پر عراقی حکومت کے مہمان خصوصی میجر جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس کو آٹھ ساتھیوں سمیت ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا تھا ، جس بعد ایران نے عین الاسد میں امریکہ کے فوجی اڈے پر درجنوں میزائل فائر کئے تھے جن میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔
آپ کا تبصرہ