31 دسمبر، 2021، 8:57 PM

پاکستان کے علاقہ ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان کے علاقہ ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جوائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے ہیں، دونوں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن علاقہ کوٹ کٹ میں کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، اور فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میرعلی میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاء اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

News ID 1909340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha