23 دسمبر، 2021، 12:06 PM

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔ ادھر رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔  طالبان کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ 

News ID 1909245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha