مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے اگنی پرائم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اگنی پرائم میزائل کا تجربہ اڑیسہ میں کیا گیا۔ اگنی پرائم میزائل 1000کلومیڑسے لے کر2000کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھارت کی جانب سے اگنی پرائم میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔اگنی پرائم میزائل کا وزن اگنی3 میزائل سے50فیصد کم ہے۔ بھارتی وزیر دفاعراج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کامیاب تجربہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے اگنی پرائم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News ID 1909195
آپ کا تبصرہ