16 دسمبر، 2021، 11:10 AM

تہران میں ایران اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران میں ایران اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے تہران میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے تہران میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کل رات تہران پہنچے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آج صبح ہنگری کے وزیر خارجہ کا ایرانی وزارت خارجہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ۔ ایران اور ہنگری کے وزراء خارجہ باہمی ملاقات  اور گفتگو کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ہنگری کے وزير خارجہ ایران کے بعض دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1909166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha