10 دسمبر، 2021، 11:08 AM

فرانس کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

فرانس کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بیان میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔

صدرمیکرون نے کہا کہ یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اورایتھیلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا نے چین میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر چين نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

News ID 1909102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha