4 دسمبر، 2021، 7:00 PM

سری لنکا کے وزیر اعظم کا پاکستان میں اپنے شہری کی بہیمانہ ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

سری لنکا کے وزیر اعظم کا پاکستان میں اپنے شہری کی بہیمانہ ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں  پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان واقعہ میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف فراہم کریں گے۔

News ID 1909045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha