1 دسمبر، 2021، 10:57 PM

ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان معمولی جھڑپ ختم ہوگئی

ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان معمولی جھڑپ ختم ہوگئی

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان ہونے والی معمولی جھڑپ ختم ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کی سرحد ہیرمند پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ ختم ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے اہلکاروں نے سرحد کی غلط تشخیص کی بنا پر ایران کے سرحدی کسانوں پر فائرنگ شروع کردی جس کا ایرانی فورسز نے بھر پور جواب دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سہ پہر کو ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ سرحدی کسانوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوا ۔ جس پر دونوں ممالک کے سرحدی کمانڈروں نے قابو پالیا ہے یہ جھڑپ چند گھنٹے تک جاری ہے۔ ادھر ایران کے صوبہ سیستان اور بلوچستان کے سکیورٹی معاون مرعشی نے اعلان کیا ہےکہ ایران اور افغانستان کے ہیرمند علاقہ میں طالبان کے ساتھ معمولی جھڑپ ہوئی ، جو ختم ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے سرحدی حکام اس واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائےگا۔

News ID 1909019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha