امریکہ کا روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔  اطلاعات کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت کار اہل خانہ سمیت 30 جنوری کو چلے جائیں گے۔

روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔

ادھر روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ میں 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔

News Code 1908986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =