مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ