9 نومبر، 2021، 4:55 PM

طالبان کے عبوری وزير خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

طالبان کے عبوری وزير خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے عبواری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورۂ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔

News ID 1908785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha