مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ان کے گھر پر نظر بند کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے گھر کے دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے اور سابق وزیراعلیٰ کو باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری سربراہ اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے معصوم راہگیر نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہی تھیں۔
ترجمان پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی کو مقتول نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے سے روکنے کے لیے انھیں گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔
ادھر سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث محبوبہ مفتی نہیں جاسکتیں۔ ان کی جان کی حفاظت کے لیے انھیں نظر بند کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ