26 اگست، 2025، 2:46 PM

کشمیر، محبوبہ مفتی کا سری نگر میں احتجاج، کشمیری قیدیوں کی کشمیر واپسی کا مطالبہ

کشمیر، محبوبہ مفتی کا سری نگر میں احتجاج، کشمیری قیدیوں کی کشمیر واپسی کا مطالبہ

پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ حکومت آل پارٹیز وفد تشکیل دے جو ملک بھر کی جیلوں میں مقید کشمیری قیدیوں کے حالات کا جائزہ لے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق وزیراعلی جموں و کشمیر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر کے لال چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ریاست سے باہر جیلوں میں قید کشمیری قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

دی ہندو کے مطابق محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عمر عبداللہ کو چاہیے کہ ایک آل پارٹیز کمیٹی تشکیل دیں جو ملک بھر میں مختلف جیلوں میں قید کشمیری قیدیوں سے ملاقات کرے اور ان کے حالات سے آگاہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے ان کو واپس جموں و کشمیر منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے اہل خانہ کو بھی آسان رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے احتجاج کے دوران انہیں اور ان کے ساتھیوں کو روکا اور ہراساں کیا۔

پی ڈی پی سربراہ نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کو منصفانہ دفاع اور اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔ پارٹی نے ضمانت کو قید پر ترجیح دینے اور عدالتی سماعتوں میں ملزمان کی لازمی موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

News ID 1935030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha