طالبان کا افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثےجاری کرنے کا مطالبہ

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بین الاقوامی برادری سے افغان شہریوں کے لیے منظور شدہ امداد اور افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بین الاقوامی برادری سے افغان شہریوں کے لیے منظور شدہ امداد اور افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما میں افغان شہریوں کو بین الاقوامی انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، جی20 اجلاس میں افغانستان کے لیے منظور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد فوری تقسیم ہونی چاہیے۔ طالبان حکومت امداد کی فراہمی میں تمام ایجنسیوں اور این جی اوز سے تعاون کے لیے تیار ہے، سہیل شاہین نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

News Code 1908675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =