26 اکتوبر، 2021، 9:50 AM

کشمیرکا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے سے پاک بھارت جھگڑا ختم ہوجائےگا

 کشمیرکا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے سے پاک بھارت جھگڑا ختم ہوجائےگا

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کردے تو پاکستان اور بھارت درمیان جھگڑا ختم ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت  کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کردے تو پاکستان اور بھارت درمیان جھگڑا ختم ہوجائےگا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے بھارت کو کرکٹ میچ میں شکست دیدی، یہ میچ پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے، اگر بھارت کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب ےک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سعودی عرب  کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دیرینہ ، دوستانہ اور برادرانہ ہیں۔

News Code 1908636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha