20 اکتوبر، 2021، 3:29 PM

ایرانی وزارت خارجہ کی شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے شامی فوج کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں سے شامی عوام اور فوجی کے پختہ عزم میں کوئي خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے شامی فوج کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں سے شامی عوام اور فوجی کے پختہ عزم میں کوئي خلل ایجاد نہیں ہوگا۔ سعید خطیب زادہ نے شام میں دہشت گردانہ اور  بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف جد وجہد جاری رہےگی۔ واضح رہے کہ آج صبح شامی فوج کی بس کے راستے میں دو دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شام کے 14 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

News Code 1908578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha