19 اکتوبر، 2021، 11:11 AM

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے سمندر میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیلسٹک میزائل ممکنہ طور پر آبدوز سے فائر کیا گيا ہے جبکہ جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نےسمندر میں مشرق کی جانب ناقابل شناخت بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے حوالے سے جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتےشمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے ۔

News ID 1908563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha