19 اکتوبر، 2021، 9:28 AM

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امور کے براے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات، افغانستان اورعلاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں پاکستانی وزير خارجہ کو تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے دعوت قبول کرتے ہوئےشکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن و صلح کے سلسلے میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ کوششیں اہمیت کی حامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں مسجدوں پر بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ نمازیوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے اور افغان حکومت کو داعش دہشت گرد تنظیم کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا چاہیے۔

News Code 1908560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha