18 اکتوبر، 2021، 7:35 PM

بنگلہ دیش کے ایک مندر میں قرآن کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش کے ایک مندر میں قرآن کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش کے ایک مندر میں قرآن کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہروں کے دوران ایک مندر کو گرادیا گیا جبکہ 2 ہندوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ایک مندر میں قرآن کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہروں کے دوران  ایک مندر کو گرادیا گیا جبکہ 2 ہندوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہندو تہوار کے موقع پر ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

 پورے بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس میں واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تین روز سے جاری مظاہروں نے شدت اختیار کرلی اور مشتعل افراد نے ایک مندر میں تھوڑ پھوڑ کرکے اسے گرادیا جب کہ دو ہندوؤں کی لاشیں بھی ملی ہیں جن میں سے ایک مندر کا منتظم تھا۔

بنگلا دیش پولیس نے اب تک 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے اور ملک کے حساس علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

News Code 1908557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha