11 اکتوبر، 2021، 9:22 AM

امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو دوستانہ اور پیشہ ورانہ قراردیدیا

امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو دوستانہ اور پیشہ ورانہ قراردیدیا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں دوحہ میں سینئر امریکی حکام اور طالبان کے درمیان آمنے سامنے ملاقات کو دوستانہ ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ند پرایس نے ایک بیان میں دوحہ میں سینئر امریکی حکام اور طالبان کے درمیان آمنے سامنے ملاقات کو دوستانہ ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ نے طالبان حکومت کو مدد پہنچآنے کے بارے میں بھی طالبان رہنماؤں نے سے بات چيت کی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ طالبان کو گفتگو کے ذریعہ نہیں بلکہ عمل کے میدان میں پہچانا جائۓگا۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کی افغانستان میں حکومت قائم ہونے کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلے دور کے مذاکرات منعقد ہوغے ہیں جو دوستانہ ماحول میں انجام پذير ہوئے۔ امریکہ نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام اور انسانی حقوق کی حفاظۃ کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی حکومت کو جلد بازی میں تسلیم نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی رفتار کو دیکھا جائےگا۔

News Code 1908473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha