تیونس میں ملٹری ہیلی کاپٹرکے حادثے میں 3 افراد ہلاک

تیونس میں ملٹری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس میں ملٹری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس کے شہر غبیس میں معمول کی مشق پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

حادثے کی جگہ پر امدادی اور ٹیکنیکل ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ تاحال ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تیونس کے ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1908428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =