مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور روس کے وزير خارجہ نے باہمی ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے ، جنوبی قفقاز، بحر کاسپیئن، مشرق وسطی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت اور گفتگو کیا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے روس میں ایرانی سفیر اور ديکر سفارتکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بے فائدہ اور غیر مفید مذاکرات کو قبول نہیں کرےگا۔ مذاکرات کو بامقصد ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1908422
آپ کا تبصرہ