مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں گھریلو وسائل بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں غیر ملکی گھریلو وسائل کی درآمد کو ملک کے اندر گھریلوں وسائل کی پیدوار میں بہت بڑی مشکل اور رکاوٹ قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فیکٹریوں کے مالکان کے خط کے پیش نظر صدر سید ابراہیم رئیسی کو حکم دیا ہے کہ ملک میں گھریلو وسائل کی پیداوار کے پیش نظر جنوبی کوریا کی دو کمپنیوں سے گھریلو وسائل کی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے بھی وزراء خزانہ اور صنعت، معدن اورتجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کی دوکمپنیوں سے گھریلو وسائل کی در آمد کو فوری طور پر روک دیں ، کیوکہ یہ مسئلہ بڑي اہمیت کا مسئلہ ہے اور اس سے اندرونی پیداوار متاثر ہوتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ